پی ٹی آئی رہنما کے بھائی گرفتار


سیالکوٹ: پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما عثمان ڈار کے بھائی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی والدہ کے مطابق پولیس نے عثمان ڈار کے بھائی عامر ڈار کو گرفتار کیا ہے۔ پہلے عامر ڈار کی گرفتاری چھپائی گئی لیکن بعد میں پولیس نے گرفتاری ظاہر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: آپ نے گھبرانا نہیں، فیصل قریشی کاعمران خان کو پیغام

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ فواد چودھری صبح سے سپریم کورٹ میں موجود تھے اور پولیس باہر ان کے نکلنے کا انتظار کرتی رہی تاہم فواد چودھری کی قبل از گرفتاری ضمانت کا کوئی حل نہ نکلنے پر رات گئے پولیس نے انہیں سپریم کورٹ سے باہر آتے ہی گرفتار کر لیا۔


متعلقہ خبریں