10 گرام سونے کا بھاؤ پہلی مرتبہ 2 لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا

سونا (gold )

کراچی: ملک میں 10 گرام سونے کا بھاؤ پہلی مرتبہ 2 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا ہے جب کہ ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 40 ہزار روپے ہو گیا ہے۔

آٹا مزید مہنگا، روٹی اور نان کی قیمتوں میں بھی اضافہ

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 8 ہزار 487 روپے اضافے سے 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے ہے۔

واضح رہے کہ ملکی صرافہ تارِیخ میں یہ سونے کی بلند ترین قدر ہے۔ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 9 ہزار 900 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار روپے ہو گیا ہے۔

روپے کی گرتی قیمت، پاکستان ایشیا کا مہنگا ترین ملک بن گیا

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں اس وقت سونے کا بھاؤ 2031 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔


متعلقہ خبریں