پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی

افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے کی تہہ تک پہنچ چکے ہیں، وزیرخارجہ

پاکستان تحریک انصاف  نے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی۔

اس سے پہلے خبریں آئی تھیں کہ  شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد سے ریڈ زون میں حراست میں لے لیا گیا ہے لیکن اب اس کی تردید کردی گئی ہے ۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو گرفتار کرلیا گیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ صبح یہ جھنڈا عمران خان کے پاس تھا، اب میرے پاس ہے ۔رات کو ہو سکتا ہے یہ جھنڈا کسی اور کے ہاتھ میں ہو۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ،سب جانتےہیں یہ سیاسی نوعیت کا کیس ہے،عمران خان نےجلسوں کا اعلان کیاتھا ،گھبراہٹ میں آکر انکو گرفتارکیاگیا۔

عمران خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

حکومت کی بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے،عمران خان کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے،آج کی کارروائی غلط اور بلاجواز تھی۔


متعلقہ خبریں