عمران خان کی گرفتاری، کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی


سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ان میں امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور یورپی یونین سرفہرست ہیں،شہریوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ آزاد کشمیر، بلوچستان، خیبرپختونخوا میں غیرضروری سفر سے گریز کریں۔

عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار، عدالت کا بڑا فیصلہ آ گیا

کینیڈا کے ہائی کمیشن کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی، بدامنی اور اغوا کا خطرہ ہے، ریستورانوں اور شاپنگ سینٹرز میں محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔

ہائی کمیشن نے اپنے شہریوں کو ان علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کا کہا ہے جہاں مظاہرے ہو رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں