عمران خان نے ایک بارپھر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا

عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے  ایک بارپھر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے کہ آئندہ ہفتے سے 14مئی تک جلسے کروں گا،14مئی کو پنجاب میں الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پر نکلیں گے۔

عمران خان نے اسپیشل پاور آف اٹارنی تیار کر لی

جان کو خطرہ ہے، 2بار قاتلانہ حملہ ہوا، پھر بھی باہر نکلوں گا،آئین ختم ہونے کا مطلب ہے کہ قوم غلام بن گئی،شہباز شریف کے بھائی، بچے، بزنس، علاج سب ملک سے باہر ہے،یہ ملک میں صرف پیسے بنانے آتے ہیں،

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ قوم کا نقصان ہورہا ہے لیکن ان کو کوئی پرواہ ہی نہیں ،اس سے قبل  عمران خان کی قیادت میں ریلی زمان پارک سے روانہ ہوئے ۔

توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نیب طلبی خلاف قانون قرار

عمران خان نے کہا کہ قوم کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ ضرور ریلی کا حصہ بنیں ،آئین، عدالت اور چیف جسٹس کیلئے گھروں سے نکلیں ، اگر آئین ختم ہو جائے تو ملک کا مستقبل ختم ہو جاتا ہے ،

حکومت نے سپریم کورٹ کا حکم نہ مانا تو آئین ختم ہو جائے گا ،حکومت کہہ چکی ہے وہ عدالت کا فیصلہ نہیں مانیں گے،آئین ختم ہو گیا تو ملک میں جنگل کا قانون ہو گا۔

جے آئی ٹی کی عمران خان سے تفتیش، کیا سوال جواب ہوئے ؟

سب لوگ ایک گھنٹے کیلئے گھروں سے نکلیں،سڑکوں پر نکل کر بتائیں ہم چیف جسٹس کیساتھ کھڑے ہیں ، عمران خان


ٹیگز :
متعلقہ خبریں