بابر اعظم کا اہم بیان سامنے آ گیا

Babar Azam

افغانستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان آگیا


کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے نمبر ون رینکنگ کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایک روزہ کرکٹ میچ میں نمبر ون رینکنگ پر آنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں تمام کھلاڑیوں نے بہت اچھا کردار ادا کیا جبکہ شاہین آفریدی نے آخر میں آؤٹ اسٹینڈنگ بیٹنگ کی۔

بابر عظم نے کہا کہ اس سیریز میں اپنی بینچ اسٹرینتھ کو آزمایا ہے جس کا مقصد آئندہ کے ایونٹ میں مزید بہتر کردار ادا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ون ڈے میچ میں شکست دیدی

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ایک روزہ میں سنچری بنانے اور 2 ریکارڈ اپنے نام کرنے والے کپتان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ نیوزی لینڈ کو 102 رنز سے شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئی۔


متعلقہ خبریں