وزیرخزانہ اسحق ڈار اتحادی جماعتوں سے تجاویز لینے کے بعد 4 یا 5 جون کو بجٹ پیش کریں گے۔
قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں ہو گا جب کہ وزیرخزانہ اسحق ڈار 4 یا 5 جون کو بجٹ پیش کریں گے، اس ضمن میں اتحادی جماعتوں سے تجاویز لی جائیں گی ۔
ذرائع کے مطابق ترقیاتی فنڈز پر بھی اہم فیصلے کرکے اجرا کا عمل تیز کیا جائے گا۔
حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اوران کی ٹیم کوسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم ازکم 50فیصد اضافہ کرنے،مزدورکی کم ازکم اجرت35 سے40 ہزارمقرر کرنے اور پنشن میں 30 فیصد تک اضافے کا تجاویز دی جا رہی ہیں۔
حکومتی مشیروں کا موقف ہے کہ یہ موجودہ حکومت کاآخری بجٹ ہے, اس کے بعد الیکشن میں جاناہے اسلئے اس بجٹ میں عوام کوبھرپورریلیف دیاجائے اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے تک کمی کی جائے۔