سب سے زیادہ تنخواہ دینے والے ممالک کی فہرست جاری


دنیا بھر میں ملازمین کو سب سے زیادہ تنخواہ دینے والے ممالک کی فہرست جاری کردی گئی، فہرست میں پاکستان بنگلہ دیش سے بھی نیچے۔

ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زیادہ تنخواہ دینے والے ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ فہرست میں سوئٹزرلینڈ 6 ہزار 96 ڈالر اوسط ماہانہ آمدنی کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

سب سے زیادہ چائے پینے والے ممالک کی فہرست جاری

سب سے زیادہ تنخواہ دینے والے ممالک کی فہرست میں لگژمبرگ کا 5 ہزار 15 ڈالر اوسط ماہانہ آمدنی کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔ اسی طرح سنگاپور تیسرے، امریکا چوتھے، آئزلینڈ پانچویں اور قطر چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

خلیجی ممالک کی بات کی جائے تو متحدہ عرب امارات 3 ہزار 498 ڈالر اوسط ماہانہ آمدنی کے ساتھ آٹھویں نمبر کے ساتھ جبکہ سعودی عرب 2 ہزار 2 ڈالر اوسط ماہانہ آمدنی کے ساتھ 28 ویں نمبر پو موجود ہے۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 30 فیصدتک اضافے کا امکان

فہرست میں مصر اور نائیجیریا سے نیچے 104 نمبر پر پاکستان موجود ہے جس کی اوسط ماہانہ آمدنی صرف 145 ڈالر ہے۔

اسی طرح بنگلہ دیش فہرست میں 255 ڈالر اوسط ماہانہ آمدنی کے ساتھ 97 ویں جبکہ بھارت 573 ڈالر اوسط ماہانہ آمدنی کے ساتھ 65 ویں نمبر پر موجود ہے۔


متعلقہ خبریں