آئی پی ایل میدانِ جنگ بن گیا، بھارتی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے


انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ کے دوران بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور سابق کرکٹر گوتھم گمبھیر آپس میں الجھ پڑے۔

گزشتہ روز آئی پی ایل کے 43 ویں میچ میں لکھنؤ سُپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلورز کی ٹیمیں میدان میں اتریں۔ یہ میچ آخری اوور میں رائل چیلنجرز بنگلورز نے 18 رنز سے اپنے نام کیا لیکن میچ کے اختتام پر دونوں اطرف کے کھلاڑیوں کے جذبات کا پارہ ہائی ہوگیا۔

آئی پی ایل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کاقیمتی سامان چوری

20 اوورز کا میچ ختم ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں ہاتھ ملانے آئے۔ اس دوران افغانستان سے تعلق رکھنے والے سُپر جائنٹس کے کھلاڑی نوین الحق اور رائل چیلنجرز کے کھلاڑی ویرات کوہلی کے درمیان تلخ کلامی دیکھنے کو ملی۔

یہ مناظر دیکھ کر سُپر جائنٹس کے مینٹور گوتھم گمبھیر بھی میدان میں کود پڑے اور ویرات کوہلی سے الجھ پڑے۔ ایک اور مزیدار واقعہ تب دیکھنے کو ملا جب سُپر جائنٹس کے کھلاڑی کوہلی سے گفتگو کررہے تھے کہ گوتھم گمبھیر نے پکڑ کر پیچھے کھینچا اور کوہلی سے بات کرنے سے روک دیا۔

اس واقعے کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے جمگھٹا لگا کر ویرات کوہلی اور گوتھم گمبھیر کو گھیر لیا، اس دوران دھکم پیل بھی ہوئی۔

خیال رہے کہ آئی پی ایل میں یہ روایت کوئی نئی نہیں، اس سے پہلے بھی ویرات کوہلی اور گوتھم گمبھیر 2013 میں کھیلے گئے آئی پی ایل میچ میں الجھ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں