عمران خان ہٹلر اور ڈیماگوگ کا پاکستانی ورژن ہے، احسن اقبال


اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان ہٹلر اور ڈیماگوگ کا پاکستانی ورژن ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عمران خان پاکستان اردوان نہیں بلکہ وہ ہٹلر، فاشسٹ اور ڈیماگوگ کا پاکستانی ورژن ہیں۔

خلیجی ملک کے کالم نگار اور مصنف عبداللہ العمادی نے عمران خان کو ترکہ کے صدر طیب اردوان کے ساتھ ملاقات کرتی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان پاکستانی طیب اردوان ہیں۔

کالم نگار اور مصنف عبد اللہ العمادی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ عمران خان یا پاکستانی اردوان پاکستان کی پسندیدہ شخصیت ہیں اور گیلپ کے حالیہ سروے میں ان کی مقبولیت کا گراف 61 فیصد رہا جو ان کے حریفوں سے 25 پوائنٹس آگے ہے۔

عبد اللہ العمادی نے مزید لکھا کہ کیا عمران خان کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے گی؟ عمران خان کی جیت علاقائی اور کچھ سپر پاورز کے لیے اردوان کی طرح پریشان کن ہو گی۔


متعلقہ خبریں