ہمارا اگلا قدم ایجوکیشن کارڈ لانا ہے ،عمران خان

لاہور ہائیکورٹ، نیب مقدمات میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ایک فلاحی ریاست کی ہے ۔

حقیقی آزادی ٹرانسمیشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ سے عام آدمی پرائیویٹ اسپتالوں میں جا کر سرجری کرا سکتے ہیں ۔مگر اب خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ ختم کر دیا گیا ہے ، پناہ گاہوں کو بند کیا جا رہا ہے ۔

پی ٹی آئی نے حکومت کیساتھ مذاکرات جاری رکھنے سے متعلق بڑا اعلان کردیا

ہمارا اگلا قدم ایجوکیشن کارڈ لانا ہے ، ایجوکیشن کارڈ سے غریب کا بیٹا بڑے پرائیویٹ اسکولوں میں جا سکے گا ،ہمیں موقع ملا تو تعلیم اور صحت کارڈ لائیں گے ۔

کل ہم لاہور میں لبرٹی چوک سے پیدل ریلی نکالیں گے ، آئین کو تباہ کرنے کیلئے کوششیں ہو رہی ہیں، آئین کے مطابق الیکشن ہونا چاہیے ، کل پنڈی اور پشاور سے بھی ریلی نکالی جائے گی ۔

عمران خان کے ٹوئٹر فالوورز اچانک کم ہوگئے

لاہور اور پشاور میں ہم پیغام دیں گے ہمیں الیکشن چاہیئں ، راولپنڈی میں ریلی شاہ محمود اور اسد عمر لیڈ کریں گے جو اسلام آباد جائے گی۔

تحریک انصاف کے رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

پشاور میں ریلی کی قیادت پرویز خٹک کریں گے، نگران حکومتیں اب غیر آئینی ہیں ، نگران حکومتوں نے الیکشن کے علاوہ ہر کام کیا ، ہم سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کی کوشش کریں گے ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں