رانا ثنا اور خواجہ آصف کو پتا نہیں، اگلی حکومت کو بجٹ پیش کرنا چاہیے، فواد چودھری

رانا ثنا اور خواجہ آصف کو پتا نہیں، اگلی حکومت کو بجٹ پیش کرنا چاہیے، فواد چودھری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی حیثیت نہیں تو سوائے تحریک کے کوئی راستہ نہیں۔

نواز شریف کو غیر یقینی صورتحال میں نہیں بلا سکتے، حالات قابو میں نہیں آرہے، خواجہ آصف

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹو نائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح طور پر کہا کوئی راستہ نہیں سوائے اس کے کہ ہر آدمی باہر نکلے اوراپنے حق کیلئے بات کرے، معاملہ پی ٹی آئی اور حکومت کا نہیں ملک کا ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے ایک سوال کے جواب میں کہا رانا ثنا اللہ اور خواجہ آصف کمیٹی میں شامل ہی نہیں ہیں، انہیں صورتحال کا نہیں پتا، آئین کہتا ہے 90 روز میں الیکشن ہونے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم تو کہہ رہے ہیں الیکشن 14 مئی کو ہوں۔

انہوں نے کہا آئین کہتا ہے ملک کے عوام اپنے نمائندے خود منتخب کریں گے، ہر شہری پر آئین کیلئے جدوجہد کرنا ضروری ہے، اگر آئین ختم ہو جائے گا تو ہر شخص کا حق ختم جائے گا، آئین کو برقرار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا ہمارا مؤقف ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کر کے 60 روز میں الیکشن کرائیں۔

ہمارا اگلا قدم ایجوکیشن کارڈ لانا ہے ،عمران خان

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا الیکشن کمیشن نے اپنا عملہ تربیت کیلئے بلا لیا ہے، الیکشن کمیشن پرنٹنگ بھی شروع کرے گی۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی بابت انہوں نے کہا جو لوگ کمیٹی میں بیٹھے ہیں وہ کھلے دل سے آگے بڑھنےکی کوشش کر رہے ہیں، امید ہے مذاکرات سے اچھا نتیجہ نکلے گا۔

فواد چودھری نے کہا ہم نے کہا 14 مئی تک اسمبلیاں تحلیل کرتے ہیں تو 60 روز میں الیکشن ہونے چاہئیں، اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد جون میں الیکشن ہونے چاہئیں، اگلی حکومت کو آ کر بجٹ پیش کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو جعلی ہے، ہماری مسلسل آڈیوز ٹیپ کی جا رہی ہیں، خصوصی افراد کو آڈیوز ریلیز کی جا رہی ہیں، مختلف کلپس جوڑ کر آڈیوز جاری کی جا رہی ہیں، جب آڈیو ہی جعلی ہے تو ٹکٹ پر نظر ثانی کیسی؟

وزیراعظم اور وزیر مملکت خارجہ کی امریکہ سے تعلقات پر اہم گفتگو کا ریکارڈ لیک

پروگرام میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں فواد چودھری نے کہا ن لیگ اور پیپلز پارٹی والے چوکوں پر صدائیں لگا رہے ہیں کہ آ کر ٹکٹ لے لیں۔


متعلقہ خبریں