نواز شریف کو غیر یقینی صورتحال میں نہیں بلا سکتے، حالات قابو میں نہیں آرہے، خواجہ آصف

پاک ایران گیس پائپ لائن

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کو اتنی غیر یقینی صورتحال میں نہیں بلا سکتے ہیں۔

آٹا تقسیم کی مد میں 20 ارب روپے سے زائد کی چوری ہوئی ، شاہد خاقان عباسی کا انکشاف

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا نواز شریف کے آنے سے سیاست پر گہرا اثر پڑے گا اور ان کے آنے سے حالات میں بہتری بھی آئے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی میں تمام لوگ مسافر ہیں، پی ٹی آئی کا کوئی کارکن پرویز الہٰی کیلئے باہر نہیں نکلا۔

پنجاب حکومت کا شاہد خاقان عباسی سے معافی مانگنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا ہم نے حالات قابو میں کرنے کی پوری کوشش کی لیکن کوشش کے باوجود حالات قابو میں نہیں آ رہے ہیں، ہم سنجیدہ فیصلے کریں گےغیر سنجیدہ نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا اتحادیوں کی مشاورت سے حکومت میں رہنے کا فیصلہ کیا، آنے والا بجٹ عوام دوست بجٹ ہو گا، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کریں گے، اس بجٹ میں عوام کو سکھ کا سانس ملے گا۔

عمران خان نے بجٹ کے بعد قومی اسمبلی کی تحلیل کی پیشکش مسترد کر دی

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا دوست ممالک سے مدد کی توقع ہے، آئی ایم ایف کے تمام شرائط پوری کی ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ملک میں منافع خوری عروج پر پہنچی ہے۔


متعلقہ خبریں