رواں سال بھی شدید بارشیں اور سیلاب ،پیشگی خبردار کردیا گیا


پاکستان میں رواں سال بھی شدید بارشوں اور سیلاب سے متعلق پیشگوئی کردی گئی ۔

اقوام متحدہ کے گلوبل انفارمیشن ارلی وارننگ سسٹم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال بھی شدید بارشوں اورسیلاب کا خطرہ ہے۔

لگاتا ر بارشیں ، ژالہ باری ،شہروں کی فہرست جاری

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان شدید بارشوں کے خطرات کا سامنا کرنے والے 20 ممالک میں شامل ہے۔مختلف ملکوں میں جون میں شدید بارشوں اور سیلاب سے غذائی قلت کا خدشہ ہے۔

مئی میں موسم کے حوالے سے بڑی پیش گوئی

گزشتہ سال 53 ممالک میں 22 کروڑ 20 لاکھ افرادکو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے علاوہ افغانستان، ایران، تاجکستان، ترکمانستان، اور ترکیہ میں بھی شدید بارشوں کاخطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی مزید بارش کی پیشگوئی

یاد رہے کہ 2022 میں پاکستان کی تاریخ کا بدترین سیلاب آیا تھا جس کی وجہ سے قیمتی جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا، بہت سے متاثرین تاحال اس کے اثرات سے نہیں نکل پائے ۔


متعلقہ خبریں