نیو یارک سے منشیات سیالکوٹ اسمگل کرنے کی انوکھی واردات


اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا نیو یارک سے جی پی او سیالکوٹ منشیات کا پارسل بھیجنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔

اے این ایف کی جانب سے منشیات کے خلاف مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔ اس دوران جی پی او سیالکوٹ میں نیو یارک سے آئے پارسل سے 160 گرام منشیات برآمد کی گئیں۔

ایک اور کارروائی کے نتیجے میں اسلام آباد ٹول پلازہ پر مسافر بس میں سوار خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ شہری سے 5 کلو جبکہ خاتون سے 4 کلو منشیات برآمد کی گئیں۔

منشیات کا سراغ لگانے کیلئے گلہریوں کی تربیت

اسی طرح اے این ایف کی طرف سے پشاور میں ہشتنگری چوک پر چارسدہ کے رہائشی ملزم سے 500 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔

دوسری طرف کوئٹہ چلتن مارکیٹ میں نجی کوریئر آفس میں بک کیے گئے پارسل سے بھی منشیات برآمد کی گئیں۔ تحقیقات کے بعد حکام نے کوئٹہ کلب روڈ سے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔


متعلقہ خبریں