ورلڈ نمبر 1 بننے کیلئے پاکستان کو وائٹ واش کی ضرورت


آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کیلئے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کو اپنے پانچوں میچز جیتنا ضروری ہیں۔ 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستان پانچویں جبکہ نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ پہلے نمبر پر آسٹریلیا جبکہ انڈیا اور انگلینڈ تیسرے اور چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم اگر نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی ون ڈے سیریز 0-5 سے جیت لیتی ہے تو پاکستان ون ڈے کرکٹ میں دنیا کی نمبر 1 ٹیم بن جائے گی۔ صرف ایک وائٹ واش پاکستان کو پانچویں نمبر سے نمبر 1 بنا دے گا۔

نیوزی لینڈ کی ‘بی’ ٹیم سے شکست، بابر کی کپتانی پھر خطرے میں

خیال رہے کہ 2003 میں سابق کرکٹر محمد یوسف کی کپتانی میں پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کیا تھا۔

دوسری طرف گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان کا ون ڈے فارمیٹ میں ریکارڈ ٹی 20 سے بھی اچھا ہے۔ پاکستان ٹیم نے گزشتہ 12 میچز میں سے 9 میں فتح حاصل کی ہے۔  نیوزی لینڈ کو شکست دینے سے پاکستان کی رینکنگ اچھی ہوگی۔


متعلقہ خبریں