پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور ژالہ باری کا امکان،ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 26سے 29 اپریل کے دوران لاہور، اسلام آباد، مری، راولپنڈی میں بارش متوقع ہے۔ اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارشوں کی نوید سنا دی
27اپریل سے 3 مئی تک ملتان، ڈی جی خان، بہاولنگر اور ساہیوال میں بارش ہو سکتی ہے،30اپریل سے 5 مئی تک اسلام آباد، مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم میں بارش کا امکان ہے۔
30اپریل سے 5مئی تک خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات میں بھی بارش متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ ، لاہور، فیصل آباد میں بھی بارشیں ہونگی۔
محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی
جھنگ، قصور، شیخوپورہ ، ننکانہ صاحب، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی موسلا دھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے،بارشوں سے ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔