دبئی میں ریت سے بھرا پلاٹ 9 ارب روپے میں فروخت


دبئی میں صحرائی زمین کا ایک ٹکڑا اربوں روپے میں فروخت کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ زمین جیمرہ بے آئی لینڈ میں واقع ہے، 24500 اسکوائر فٹ کی اس زمین کی قیمت 9 ارب روپے ہے۔

یہ پلاٹ 19 اپریل کو فروخت ہوا اور یہ دبئی میں فروخت ہونے والا اب تک کا سب سے مہنگا پلاٹ ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک فیشن ڈیزائنر عمر کامانی نے یہ زمین گمنام فرد کو فروخت کی، جو وہاں اپنا خوابوں کا گھر تعمیر کرنا چاہتا ہے۔

عام طور پر اس قیمت میں دبئی میں پرتعیش گھر خریدنا ممکن ہے مگر جیمرہ بے میں اس قیمت پر صرف ریت کو ہی خریدنا ممکن ہے جس کے بعد وہاں گھر تعمیر کیا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں سب سے مہنگا پلاٹ 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں