محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارشوں کی نوید سنا دی

بارش (rain)

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارشوں کی نوید سنا دی۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق کراچی میں 28 اپریل سے یکم مئی تک بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مغربی ہواوں کاسلسلہ جمعرات کو بلوچستان میں داخل ہوگا،کراچی میں بعض مقامات پردرمیانی جبکہ بعض مقامات تیزبارش ہوگی، بارشوں کا سلسلہ کراچی سمیت صوبے بھر میں جاری رہے گا۔

بارشوں کا طاقتور اور طویل سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ پیشگوئی

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کل بدھ سے بالائی خیبرپختونخوا، بلوچستان، مشرقی پنجاب، بالائی سندھ اور کشمیر میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں