ق لیگ نے بھی پنجاب کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے


مسلم لیگ ق نے پنجاب کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے ہیں۔

سربراہ مسلم لیگ چودھری شجاعت نے امیدواروں کو بھرپور الیکشن مہم چلانے کی ہدایت کر دی۔

پارٹی ٹکٹ چیف آرگنائزر چودھری سرور اور چودھری شافع چودھری شجاعت کے حکم پر جاری کیے گئے ہیں۔

چودھری سرور نے کہا ہے کہ ڈھائی ہزار ارب کے ترقیاتی بجٹ استعمال کیا جاتا تو یہ حال نہ ہوتا، چودھری شجاعت پر کوئی شخص انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

مجھے اقتدار کی خواہشں ہوتی تو کسی اور پارٹی میں جاتا، پاکستان کے حالات کو بدلنے کیلئے راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں، اگر ہمیں حکومت ملی تو عملی کام کر کے دکھائیں گے۔

ہمارے پاس ایک مضبوط ٹیم موجود ہے، پنجاب میں سرپرائز دیں گے،تمام امیدوار اپنے دفاتر بنائیں اور سوشل میڈیا کو مضبوط کریں۔

چودھری شافع حسین نے کہا کہ پچھلی حکومت نے ساڑھے3سال میں دعووں کے علاوہ کچھ نہیں کیا،پنجاب میں متبادل قیادت کے طور پر مسلم لیگ میدان میں اتری ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے ذہن تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،جس طرح کی لیڈرشپ چاہیے تھی وہ عوام کو نہیں ملی۔


متعلقہ خبریں