اپنی زندگی میں بلاول کو وزیراعظم دیکھنا چاہتا ہوں، آصف زرداری

آصف زردای

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ بلاول وزیراعظم پاکستان بنے،اپنی زندگی میں بلاول کو وزیراعظم دیکھنا چاہتا ہوں۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بلاول کو وزیر اعظم بننے کیلئے میں راضی کررہا ہوں لیکن راضی نہیں ہو رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بچانے کیلئے عمران خان کو نکالا، پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کی اتحادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت آئی تو لوگوں کو روزگار فراہم کریں گے۔

آصف زرداری نے کہا کہ سیلاب کے دوران متاثرین کی بھرپور مدد کی،آنے والی نسل کے لئے کام کریں، محنت کریں۔


متعلقہ خبریں