عدالتی مصروفیات کی وجہ سے آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت نہ کرسکا، چیف جسٹس


آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب میں عدم شرکت،چیف جسٹس نے اسپیکرقومی اسمبلی کوخط لکھ کر وجہ بتا دی۔

سیاسی جماعتیں ایک موقف پر آ جائیں تو عدالت گنجائش نکال سکتی ہے، چیف جسٹس

ہم نیوز کے مطابق چیف جسٹس کا خط میں کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی تقریب میں اپنی عدالتی مصروفیات کی وجہ سے حاضر نہیں ہو سکا۔

آئین پارلیمنٹ کو ریاست میں قوانین وضع کرنے کا اختیار اور اہم ذمہ داری تفویض کرتا ہے ،قوانین ہمارے سیاسی ،سماجی اور معاشی اہداف کو پورا کرنے کے حوالے سے ہماری قسمت کا فیصلہ کرتے ہیں۔

چیف جسٹس سمیت 8ججز کو برطرف کرنے کا حکم دیا جائے، ریفرنس دائر

نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں کہ پارلیمان ایسےقوانین تشکیل دے، جوآئین پاکستان کے معیارپورااتریں،ایسے قوانین آئین کے مطابق قوم کی ترقی،خوشحالی اور امن میں رہنمائی بھی کریں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں