وزیراعظم سمیت ذمہ داروں کو 5،5 سال کے لیے نااہل کیا جائے، اعتزاز احسن

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو رہائی نہیں ملے گی، اعتزاز احسن

پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں کوئی جنگ نہیں کرنا چاہے گا، سپریم کورٹ، وزیر اعظم، وزیر قانون، وزیر داخلہ اور الیکشن کمشنر کو بلائے۔

عدالت پوچھے کہ سپریم کورٹ کی حکم عدولی پر کیوں نہ آپ کو سزا ہو؟ ان کا کہناتھا کہ اگر ان کو سزا ہوجاتی ہے تو پانچ سال کے لیے نااہل ہوجائیں گے۔

ہم 4 نسلوں کے پیسے لیکر کھاگئے، آئین کہتاہے انتخابات 90 رو ز میں ہوں، اعتزاز احسن

سینئر قانون دان کا کہنا تھا کہ آئین میں لکھا ہے 90 روز میں الیکشن ہوں، سپریم کورٹ نے آئین اور قانون پر عمل کرنا ہے،الیکشن نہ ہوئے تو وزیراعظم، وزیر قانون اور رانا ثنااللہ ذمہ دار ہوں گے۔

رانا ثنا اللہ کہتے ہیں ہم 14 مئی کو الیکشن نہیں ہونے دیں گے، ان کا کہنا تھا کہسپریم کورٹ وزیراعظم،رانا ثنااللہ،اعظم نذیر تارڑ اور الیکشن کمشنر کو طلب اور ان کے بیانات کی وضاحت مانگے۔

ڈالر اوپر جاتا ہے تو اسحاق ڈار بھی اوپر جاتا ہے پر ملک نیچے جاتا ہے، اعتزاز احسن

اگر یہ مان لیں کہ ہم نے عدالتی حکم کی توہین کی ہے تو پھر ان کو سزا دی جائے،اعتزاز احسن کاکہنا تھاکہ وزیراعظم سمیت ذمہ داروں کو 5،5 سال کے لیے نااہل کیا جائے۔


متعلقہ خبریں