سوشل میڈیا کارکن پر شدید تشدد کیا گیا، عمران خان

پاور شو کرنیکا فیصلہ، دو ہفتوں کی بات ہے، معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے سوشل میڈیا کارکن کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ علی زیدی اور علی امین کو جعلی پرچوں کے تحت حراست میں رکھنا قابلِ مذمت ہے اور خدشہ ہے ان دونوں کو اعظم سواتی اور شہباز گل کی طرح زیرِحراست تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئین، قانون کی حکمرانی، عدالتی احکامات اور جمہوریت کو مکمل طور پر مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔

عمران خان نے الزام عائد کیا کہ ہمارے سوشل میڈیا کارکن کو اغوا کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ حقوق کوپوری ڈھٹائی سے پیروں تلے روندنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ادارے تباہی کےگھاٹ اتارے جا چکے اور معیشت زمیں بوس ہوچکی۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق کو پوری ڈھٹائی سے پیروں تلے روندنے کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں