چینی کی اسمگلنگ اورذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن کی منظوری


وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی  اجلاس ہوا،جس میں چینی کی اسمگلنگ اورذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن کی منظوری دی گئی ۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے ناجائز منافع خوری اورچینی کی ا سمگلنگ کی اطلاعات پر سخت برہمی کا اظہارکیا۔وزیراعظم نے چینی اسمگلنگ کے تدارک کیلئے کل اسلام آباد میں اجلاس بھی طلب کر لیا جس میں چینی سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے ملک گیر کارروائی کی حکمت عملی تیار ہو گی ۔

وزیر اعظم کا ایک لاکھ نوجوانوں کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

وزیراعظم نے ا سمگلنگ، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ عوام کو اسمگلروں اور ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

عوام کو ستانے والوں سے حساب لیں گے،وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کوچینی کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت کی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں