بابر اعظم اور شاداب خان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میچز کی سنچری مکمل کرلی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بابر اعظم کا 100 واں انٹرنیشنل میچ ہے۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میچز کی سنچری کرنے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔

اس سے قبل  شعیب ملک  124 اور محمد حفیظ 119 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہوئے ہیں۔پاکستانی کپتان دنیا کے مجموعی طور پر 100 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے 20 ویں کھلاڑی ہیں۔

میچ شروع ہونے سے پہلے نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو 100 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پر اعزازی شرٹ کا تحفہ پیش کیا، اعزازی شرٹ پر 100 نمبر درج ہے۔

علاوہ ازیں بائولنگ کوچ عمر گل نے شاداب خان کو بھی اعزازی شرٹ سے نوازا ، شاداب خان نے ٹی20فارمیٹ میں 100 وکٹیں حاصل کی تھیں۔


متعلقہ خبریں