پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کمیٹی کاان کیمرہ اجلاس ہوا،قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سول وعسکری قیادت نے شرکت کی۔
ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں 80 ہزار سے زائد قربانیاں دیں۔ہمارے شہدا کی عظیم قربانیوں سے امن بحال ہوا تھا۔یہ محنت 4سال میں ضائع کر دی گئی۔
اجلاس میں شریک آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ سینٹر آف گریویٹی پاکستان کے عوام ہیں۔آئین پاکستان اور پارلیمنٹ عوام کی رائے کا مظہر ہیں۔
عوام اپنی رائے آئین اور پارلیمنٹ کے ذریعے استعمال کرتے ہیں، حاکمیت اعلیٰ اللہ تعالی کی ہے، اللہ تعالیٰ کے اس حکم سے ہی آئین کو اختیار ملا ہے۔
آئین کہتا ہے کہ اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال ہوگا۔اس موقع پر آرمی چیف نے 1973کے آئین کے 50سال مکمل ہونے پر پارلیمنٹ اور ارکان کو مبارکباد دی ،آرمی چیف نے 1973 کا آئین بنانے والوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔