مردم شماری میں مجھے گِنا ہی نہیں گیا، گورنر سندھ

گورنر سندھ دورۂ ایران ادھورا چھوڑ کر کراچی واپس پہنچ گئے

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں کی جانے والی مردم شماری کے دوران اب تک مجھ سمیت میرے خاندان کو گِنا ہی نہیں گیا۔ 

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے وفد اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال، مردم شماری اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کی جانب سے مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ میرے ذاتی گھر اور گورنر ہاؤس پر اب تک مردم شماری کا عملہ ہمیں گننے کیلئے نہیں آیا۔

ڈیجیٹل مردم شماری کی تاریخ میں پانچ دن کی توسیع

خیال رہے کہ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں کامران ٹیسوری نے الزام لگایا تھا کہ مردم شماری میں صرف مردوں کو گِنا جارہا ہے، خواتین اور نوجوانوں کو اس میں شامل نہیں کیا جارہا۔

واضح رہے کہ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے کی جانے والی مردم شماری کے دوران یہ امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ گزشتہ 6 برس کے مقابلے میں کراچی کی آبادی میں 15 فیصد کمی کا امکان ہے۔

کراچی کی آبادی بڑھنے کے بجائے کم ہوگئی

ذرائع کے مطابق اس وقت شہرِ کراچی کی آبادی 1 کروڑ 34 لاکھ 71 ہزار 136 افراد پر مشتمل ہے جو 2017 کی مردم شماری کا 89.93 فیصد ہے۔ ان اعدادوشمار کے مطابق کراچی کی آبادی 15.94 فیصد کم ہے۔ 2017 میں یہی آبادی 1 کروڑ 60 لاکھ 24 ہزار 894 ریکارڈ کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں