عمران خان کے سکیورٹی ہیڈ افتخار رسول گھمن کو اغوا کرلیا گیا،پی ٹی آئی کا دعویٰ

پاور شو کرنیکا فیصلہ، دو ہفتوں کی بات ہے، معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، عمران خان

سابق وزیر اعظم عمران خان کے سکیورٹی ہیڈ افتخار رسول گھمن کو اغوا کرلیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کا دعویٰ

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم اور زمان پارک بارے کئی کئی گھنٹے تک سوالات کیے گئے،اظہر مشوانی کا لاہور ہائیکورٹ میں بیان

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے سوشل میڈیا کے لیے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے سکیورٹی ہیڈ افتخار رسول گھمن کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی کہا ہے کہ میرے سیکیورٹی انچارج کواغوا کرلیا گیاہے،انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی انچارج کو اغوا کرنا لندن پلان کا حصہ ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں