سعودی عرب کی شاندار پیشکش، ٹرانزٹ ویزہ کے ذریعے عمرہ کی سہولت


سعودی ہوائی جہازوں پر آنے والے مسلمان مسافراب ٹرانزٹ ویزہ کے ذریعے عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے ٹویٹرپر ایک وضاحتی انفوگرافک شائع کیا گیا ہے، اس میں ٹرانزٹ ویزے پرآنے والے مسلمانوں کے لئے مختصر وقت میں عمرہ کرنے کی سہولت کے ساتھ اس کے فوائد بیان کیے گئے ہیں۔

ٹرانزٹ ویزے پرآنے والے عمرہ کے مناسک ادا کرسکیں گے،اس کے علاوہ مسجد نبوی ﷺکی زیارت کا شرف بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

سعودی جہازوں کافوری طور پرٹکٹ خریدتے ہی عمرے کا مفت ویزہ بھی جاری کیا جائے گا جو 90 دنوں کے لیے کار آمد ہوگا، اقامہ کی مدت کم سے کم چار دن ہوگی اور سعودی عرب کے علاقوں اور شہروں کے درمیان آمد ورفت کی سہولت حاصل ہوگی۔

یہ ویزہ تین طریقوں سے حاصل کیا جا سکے گا، سفری ٹکٹ کی بکنگ، ایئر لائنز اور فلائی ناس کے ذریعے درخواست جمع کرانے سے اور وزارت خارجہ کے قومی ویزا پلیٹ فارم کے ذریعے اور ای میل کے ذریعے ویزا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ ویزا حاصل کرنے کے بعد عمرہ پرمٹ کوتوکلنا ایپ کے ذریعے بک کرنا لازم ہو گا۔


متعلقہ خبریں