امریکی ادارے نے پاکستان سمیت مشکلات میں گھری معیشتوں کے اربوں ڈالر کے قرض معاف کرنے کی سفارش کر دی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ معاشی بدحالی کی شکار معیشتوں پر واجب الادا 520 ارب ڈالر کے قرض کو معاف کیا جانا چاہیے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، ملاوی اور ایتھوپیا جیسے ممالک پر حال ہی میں موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے سبب معاشی بدحالی اور مالیاتی دباؤ ہے۔
سعودی عرب نے پاکستان کو 240 ملین ڈالر قرض دیدیا
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دیوالیہ کے خطرے سے دوچار ترقی پذیر ممالک پر واجب الادا قرضے معاف کرنے سے ان کی مالیاتی صورتحال بہتر ہوگی اور موسمیاتی اور ترقیاتی اہداف پورے ہوسکیں گے۔