میرے خلاف 144 واں مقدمہ، سب لندن پلان کا حصہ ہے، عمران خان

پاور شو کرنیکا فیصلہ، دو ہفتوں کی بات ہے، معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، یہ میرے خلاف 144 واں مقدمہ ہے۔

چیف جسٹس عمرعطابندیال کو استعفیٰ دینا چاہئے،مریم نواز

سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ علی امین کو قید کرنا ہماری پارٹی کی الیکشن لڑنے کی صلاحیت کمزور کرنے کی کوشش ہے، یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے۔

عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر از خود نوٹس لینا بھی غلط تھا، جسٹس اطہر من اللہ

چیئرمین عمران خان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا نوازشریف سے پی ٹی آئی کیخلاف جعلی کیسز بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی، نواز شریف کو یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی کہ پی ٹی آئی قیادت کو قید کر کے کچل دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں