سلمان خان نے دھمکیوں کے بعد جدید ترین بلٹ پروف گاڑی خرید لی

سلمان خان نے دھمکیوں کے بعد جدید ترین بلٹ پروف گاڑی خرید لی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ملنے والی قتل کی دھمکیوں کے بعد اپنی حفاظت کے لیے جدید ترین اور انتہائی قیمتی بلٹ پروف گاڑی خرید لی ہے۔

سدھوموسے والا کے قتل میں نامزد ملزم کی سلمان خان کو دھمکی

بھارت کے مؤقر انگریزی جریدے انڈیا ٹو ڈے اور رائزنگ بی ڈی ڈاٹ کام کے مطابق بجرنگی بھائی جان نے اپنی سیکیورٹی کے لیے جس گاڑی کا انتخاب کیا ہے وہ بھارت میں دستیاب ہی نہیں ہے اور اسے بیرون ملک سے درآمد کیا گیا ہے۔

سلمان خان نے نسان پیٹرول ایس یو وی گاڑی اپنے لیے پسند کی ہے جسے اس کے مینو فیکچرر نے تاحال بھارت میں فروخت کے لیے پیش نہیں کیا ہے البتہ یہ گاڑی گلف میں بہت مقبول ہے۔

بھارتی اداکار سلمان خان پر حملے کی سازش ناکام، 2 دہشت گرد گرفتار

اس گاڑی کو جنوبی ایشیا میں دستیاب مہنگی ترین گاڑی شمار کیا جاتا ہے اور امرا اپنی سیکیورٹی کے لیے اسے منتخب کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دبنگ خان کو جب دھمکی آمیز ای میلز ملی تھیں تو اس کے بعد ممبئی پولیس نے ان کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا تھا۔

سلمان خان کس اداکارہ سے شادی کرنا چاہتے تھے؟ دبنگ خان نے خود بتا دیا

واضح رہے کہ اداکار سلمان خان آجکل اپنی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں