جو قانون بنائیں، اپنے اوپر بھی لاگو کریں، فل کورٹ کا فیصلہ قبول کریں گے، وزیراعظم

shahbaz sharif

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ لائرز کمپلیکس کے لیے 1.8 ارب روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں، کا ش! اس رقم کا یہاں پر اعلان نہ کیا جاتا۔

خواہش پر انتخابات نہیں کرائے جا سکتے، ملک کو تباہی کی طرف نہیں دھکیل سکتے، رانا ثنا اللہ

انہوں نے لائرز کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مجھے ڈر ہے کہ کہیں حکم نہ آجائے کہ یہ رقم الیکشن کمیشن کے حوالے کر دی جائے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا عدالت عظمیٰ کا ہم سب کو احترام کرنا چاہیے، جو قانون وہ کسی کیلئے بنائیں خود اپنے اوپر بھی لاگو کریں، 9 رکنی بینچ بنا جو آخر میں 3 رکنی بینچ رہ گیا، آج 4،3 کی ایک بحث چل رہی ہے، جنہوں نے مسترد کیا تھا ان کو خود اس بینچ میں نہیں بیٹھنا چاہیے تھا۔

وزیراعظم نے کہا اگر فل کورٹ کا مطالبہ مانا جاتا تو کوئی بھی اس کے فیصلے سےاختلاف نہیں کرتا، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے فیصلے کو ایک سرکلر کے ذریعے ختم کیا گیا،  سرکلر کے ذریعے ختم کیا جا سکتا تھا تو لارجر بینچ بنانے کی کیا ضرورت تھی؟

انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان، تقریب ڈی چوک میں ہو گی، پی ٹی آئی پراُمید

انہوں نے کہا کوئی سیاسی جماعت الیکشن سے نہیں بھاگ سکتی، قانون کو کس طرح ری رائٹ کیا گیا؟ ہم نے اپیل دائر کی ہوئی ہے جس کا کوئی پتہ نہیں ہے، ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ آئندہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ کرنا ہے، عدالت عظمیٰ اپنے فیصلے کوریویو کرے اور فل کورٹ بنا دیا جائے، فل کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا ہم قبول کریں گے۔

میاں شہباز شریف نے کہا میرے لئے آج خوشی کا موقع ہے، آج یہاں لائرز کمپلیکس کا افتتاح کیا گیا، وکلا نے اس ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں اور جدوجہد کی ہیں، عدلیہ کی بحالی کیلئے ڈنڈے کھائے ہیں۔

وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے استفسار کیا مجھے نہیں معلوم اس میں ا سپورٹس کمپلیکس ہے یا نہیں؟ اگر اسپورٹ کمپلیکس نہیں ہے تو اسے شامل کیا جائے۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں، قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

میاں شہباز شریف نے کہا لائرز کمپلیکس میں خواتین اور مردوں کیلیے اسپورٹس کمپلیکس ہونا چاہیے، اسپورٹس کمپلیکس میں خواتین ومردوں کے لیے سوئمنگ پول بھی بنایا جائے، لائرز کمپلیکس اسپورٹس کمپلیکس کے بنا ادھورا ہے۔


متعلقہ خبریں