پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے وفاقی وزرا کو رات تک کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ کے سپریم کورٹ سے متعلق فیصلے سے علیحدہ نہ ہونے والے وزرا کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے۔
لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو تین سال جیل ہوسکتی ہے، عدالت کا فیصلہ کسی جماعت کی نہیں پاکستان کی فتح ہے۔
پنجاب میں انتخابات ، پی ٹی آئی کا امیدواروں کے تعین کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
جن وزرا نے کابینہ فیصلے میں حصہ لیا اور خود کو رات تک اس سے علیحدہ نہ کیا تو اُن کے خلاف الیکشن کمیشن کو آرٹیکل 63 اے کے تحت ریفرنس بھجوائیں گے۔