الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

سیکریٹری الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پنجاب میں انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات 14 مئی کو ہوں گے۔ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل ہے،الیکشن ٹربیونل 17 اپریل تک اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ امیدواروں کی لسٹ شائع کرنے کی آخری تاریخ 18 اپریل ہو گی،کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 19 اپریل ہو گی ، انتخابی نشانات 20 اپریل کو الاٹ کئے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں