رمضان کا پہلا عشرہ، مسجد نبویؐ میں زائرین کی تعداد ایک کروڑ سے بڑھ گئی


رمضان کے پہلے عشرے میں مسجد نبویؐ میں ایک کروڑ سے زائد زائرین نے عبادت کی۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے میں ایک کروڑ سے زائد افراد نے مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ میں حاضری دی۔

مسجد انتظامیہ کے مطابق زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے دن رات سینکڑوں رضا کار کام کر رہے ہیں۔

کورونا پابندیوں کے بعد اس رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں زائرین کی تعداد پہنچ گئی۔


متعلقہ خبریں