پنجاب خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا اور کل سنایا جائے گا۔
دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں اندرونی اختلافات کو ختم ہونا چاہیے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے تین رکنی فیصلے کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھاکہ آپ نے کہا ہمیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ملنا چاہیے، ہم ایک روز قبل ملے ان سے بات کی ہے۔
اس موقع پر عرفان قادر کا کہنا تھا کہ اگر میری ضرورت پڑے تو میں بھی مدد کر سکتا ہوں۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ لارجر بنچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو شامل نہ کرنے کی وجہ ان کا اپنا آرڈر تھا۔
چیف جسٹس نے عرفان قادر سے کہا کہ آپ شاید سوشل میڈیا زیادہ استعمال کرتے ہیں، آپ نے ایک اہم نکتے کی جانب توجہ دلائی۔