سب متفق ہیں انتخابات سے متعلق کیس پر فل کورٹ بنایا جائے،نوازشریف


سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سب متفق ہیں کہ انتخابات سے متعلق کیس پرفل کورٹ بنایا جائے،یہ قومی معاملہ ہے کسی ٹرک ، ریڑھی والے یا پلاٹ خالی کرانے کا ایشو نہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2017 میں جب میں وزیراعظم تھا تو ملک میں حالات کس طرح کے تھے،ہمارے دورمیں ڈالر 105 روپےکا تھا،ہم نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا تھا،دہشتگردی ختم ہوگئی تھی۔

نواز شریف نے کہا کہ ہمارے دور میں زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر تھے ، آج ایک بلین ڈالرکیلئےہمیں درخواست دینا پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ دیا تھا، پاکستان چند سالوں میں دنیا کے ترقی یافتہ دس بیس ملکوں میں شامل ہونے جا رہا تھا،آج پاکستان کو ایک بلین ڈالرزکیلئے بھی دوست ممالک کو درخواستیں کرنی پڑ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سونا فی تولہ 2 لاکھ روپےسےبڑھ چکا،غریب آدمی بیٹی کی شادی کیسے کرے گا؟


ٹیگز :
متعلقہ خبریں