اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات 8 اکتوبر کو ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 منظور کر لیا
واضح رہے کہ گورنر خیبر پختونخوا نے 8 اکتوبر کی تاریخ انتخابات کے لیے تجویز کی تھی۔ گورنر ہاؤس پشاور سے ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے صوبائی اسمبلی کے انتخابات ملتوی کر کے پنجاب میں 8 اکتوبر کو صوبائی اسمبلی کے انتخابات کا اعلان کردیا گیا ہے لہذا خیبر پختونخوا میں بھی 8 اکتوبر ہی کو صوبائی اسمبلی کے انتخابات کرائے جائیں۔
سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا کو انتخابات کے لیے تاریخ دینے کے لیے خط لکھا تھا اور عدالتی حکم کی تعمیل میں خیبر پختونخوا کے گورنر غلام علی نے 6 مارچ کو صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو مشاورت کی دعوت دی تھی۔