قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 منظور کر لیا


اسلام آباد: قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔

اس بل کے مطابق سوموٹو کا اختیار سپریم کورٹ کے تین ججز کو حاصل ہو گا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کاکہنا تھا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 قائمہ کمیٹی کو سونپا گیا تھا، کمیٹی نے بل میں کچھ ترامیم تجویز کی ہیں۔

وزیر قانون نذیر تارڑ نے عدالتی اصلاحات کے حوالے سے کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ آئین کا آرٹیکل 191 بتاتا ہے کہ آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں،پاکستان کی چھ کی چھ بار کونسلز نے اس ایوان کو اس ترمیم پر سراہا، صالح محمد نے اس پر تشویش کا اظہار کیا کہ جلد بازی میں کیا جا رہا ہے،اعظم نذیر تارڑکا کہنا تھا کہ اپنے دور میں کچھ ہی دیر میں مشترکہ اجلاس میں 47 قوانین منظور کیے۔


متعلقہ خبریں