جسٹس جمال مندوخیل کے الیکشن ملتوی کیس کے دوران ریمارکس پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انہوں نے یوٹرن لیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جسٹس مندوخیل نے آج یوٹرن لیا اور اپنے بیان کی عجیب و غریب وضاحت دی۔
انہوں نے کہا کہ ان کو چاہیے تھا کہ یہ مؤقف تھا تو بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لیتے کہ وہ یہ بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔ کہتے ہیں سپریم کورٹ کے جج کو اتنا کمزور نہیں ہونا چاہیے۔
جسٹس مندوخیل صاحب نے آج U Turn لیا اور اپنے بیان کی عجیب و غریب وضاحت دی، ان کو چاہئے تھا یہ مؤقف تھا تو بنچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لیتے کہ میں یہ بوجھ نہیں اٹھا سکتا، سپریم کورٹ کے جج کو اتنا کمزور نہیں ہونا چاہئے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 29, 2023