حکومت خوفزدہ ہے، نہیں چاہتی کوئی ادارہ آزاد رہے، فواد چودھری


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت خوفزدہ ہے وہ نہیں چاہتی کہ کوئی ادارہ آزاد رہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے ہم نیوز کے پروگرام “ہم مہر بخاری کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو نہیں ہوسکتا کہ ن لیگ کی مرضی سے کوئی بینچ بنے کیونکہ بینچ بنانا چیف جسٹس کا اختیار ہے اور چیف جسٹس پر دباؤ ڈال کر بینچ بنانا مناسب بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پر حملہ ن لیگ کی پرانی روایت ہے اور مجھے نہیں لگتا صدر مملکت اس بل کی منظوری دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا اختیار لے لیا گیا

فواد چودھری نے کہا کہ حکومت خوفزدہ ہے اور وہ نہیں چاہتی کہ کوئی ادارہ آزاد رہے تاہم یہ عدلیہ کو دباؤ میں ڈالنے کے لیے ہر حربہ استعمال کریں گے۔ عمران خان کے اوپر 40 دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی قانون سازی ہو وہ پارٹی اور عدلیہ کی مشاورت سے ہونی چاہیئے اور موجودہ حکومت کی قانون سازی کے طریقہ کار کو ہم مسترد کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں