سپریم کورٹ کے رول اینڈ ریگولیشن کوئی نہیں بنا سکتا، پارلیمنٹ تبدیلی کرتی ہے تو چیلنج ہو گا، جسٹس (ر) شائق عثمانی

سپریم کورٹ کے رول اینڈ ریگولیشن کوئی نہیں بنا سکتا، پارلیمنٹ تبدیلی کرتی ہے تو چیلنج ہو گا، جسٹس (ر) شائق عثمانی

اسلام آباد: ممتاز ماہر آئین و قانون جسٹس (ر) شائق عثمانی نے کہا ہے کہ آرٹیکل 191 میں لکھا ہوا ہے کہ سپریم کورٹ خود اپنے رول اینڈ پروسیجر بنائے گی۔

چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا اختیار لے لیا گیا

ہم نیوز کے پروگرام ’ پاور پالیٹکس ود عادل عباسی‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر) شائق عثمانی نے کہا سپریم کورٹ کے رول اینڈ ریگولیشن کوئی نہیں بنا سکتا، پارلیمنٹ رولز اینڈ ریگولیشن میں تبدیلی کرتی ہے تو وہ چیلنج ہو گا۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کیس پرفل کورٹ بنانے کا مطالبہ

انہوں نے کہا عدالتیں ان کے حق میں فیصلہ نہیں دیتی ہیں تو وہ عدالتوں کو پسند نہیں کرتے ہیں، سپریم کورٹ خود سے رولز اینڈ ریگولیشن میں تبدیلی کر سکتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں معروف ماہر آئین و قانون جسٹس( ر) شائق عثمان نے کہا ایک کمیشن بنے گا، سپریم کوٹ بار ایسوسی ایشن سے بھی ڈسکس کر سکتے ہیں، آئین میں لکھا ہوا ہے کہ الیکشن کی ذمہ داری کس کی ہے؟

انصاف کے ترازو کےپلڑے کا جھکاؤ ایک طرف ہے، شہباز شریف

جسٹس (ر) شائق عثمانی نے کہا سپریم کورٹ کو الیکشن کے معاملے میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے تھی، الیکشن کرانا کو ئی بٹن دبا نے کی بات نہیں ہے کہ بٹن دبایا اور الیکشن ہو گیا۔


متعلقہ خبریں