قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ انصاف کے ترازو کے پلڑے کا جھکاو ایک طرف ہے،جنگل کا قانون بدلے گا، آئین ہمیں اجازت دیتا ہے کہ قانون سازی کریں، ہمیں دو ٹوک فیصلہ کرنا ہےکہ کروڑوں کو انصاف دلانا ہے یا ایک لاڈلے کو، رات گیارہ بجے عدالت تو ضمانت، صبح عدالت تو ضمانت، شام عدالت ہو تو ضمانت۔
شہباز شریف کا کہنا تھا الیکشن کرانے کا فیصلہ 4کے مقابلے میں 3ججز کا ہے، دیکھنا ہوگاگزشتہ روز کے فیصلے سے متعلق ایوان کیا قانون سازی کرسکتا ہے، پارلیمنٹ کے پاس اختیار ہے کہ وہ قانون سازی کرے، گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد عدلیہ میں آوازیں اٹھ رہی ہیں ،ججز کے نام گلی ،محلوں میں بچے بچے کی زبان پر ہیں۔
آج تک اعلیٰ عدالتوں کے کتنے ججز کو کرپشن پر نکالا گیا، سپریم کورٹ سے آڈیوکافرانزک کرانے کی درخواست کرتاہوں،آڈیو لیک سچ ہے تو سچ سامنے آناچاہیے ،اگر یہ انصاف ک نظام ہے تو پھراس ملک کا خداحافظ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ لاڈلہ آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیر رہاہے ،اب بہت ہوگیا،پلوں سے پا نی بہہ گیا، قانون اپنا راستہ لے گا،آرمی چیف کی تعیناتی 100فیصد میرٹ پرہوئی ،جنرل عاصم منیر حافظ قرآن بھی ہیں،پی ٹی آئی فوجی قیادت کے خلاف مہم چلارہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ جوآئین اور قانون کی بات نہیں مانتااس سے بات نہیں ہوسکتی ،آج شرافت کا مقابلہ بدمعاشی سے ہے، عمران خان پہلے قوم سے معافی مانگے پھر بات کریں ،عمران خان کا دل تو پتھر کا ہے ، عمران خان میں پاکستانیت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفید پوش لائنوں میں لگا ہوا، اس سے زیادہ رسوائی کیا ہوسکتی ہے؟ یہ تباہی عمران نیازی اور اس کی حکومت نے قوم کے ساتھ کی، ڈنکے کی چوٹ پر قوم کو کہا گیا کہ یہ حکومت امریکا کی سازش سے بنی ہے، ملک کا ایک طبقہ سمجھنا شروع ہوگیا کہ یہ امریکا کی سازش ہے۔عادت سے مجبور شخص نے قلابازی کھائی اور کہا امریکا نہیں اپنوں کی سازش تھی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جو تباہی عمران خان نے خارجہ محاز پر کی بیان نہیں کیا جاسکتا۔عمران خان وہاں لاکھوں ڈالرز کی لابیز خرید کر بیان دلوارہے ہیں، انہیں کیا حق پہنچتا ہے کہ پاکستان کے خلاف بیانات دیں، یہ کہتے تھے سفارت کاروں سے میٹنگ کا کوئی حق نہیں آ ج دن رات ملاقاتیں ہورہی ہیں۔
خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ لاڈلے کو کسی کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اتحادی جماعتوں نے سیاست کو داو پرلگایا ہے، عمران خان نے پاکستان کے تعلقات کو تباہ کردیا، دوست ممالک کو ناراض کیاگیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنارہےہیں، معاملات کا فی الفور نوٹس لیناہوگا، عمران خان نے تو قوم کو تقسیم کردیا،اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے ہمیں معاملے پرٹھوس لائحہ عمل اختیار کرناہوگا۔