مردم شماری، عمران خان کے گھر کو کیا نمبر ملا ؟


لاہور: ملک بھر میں مردم شماری کا سلسلہ جاری ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے گھر کو گھرانہ نمبر مل گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے زمان پارک میں موجود گھر کی بھی مردم شماری ہو گئی اور ان کے گھر کو م ش 025 گھرانہ نمبر 1 لگا دیا گیا ہے۔ جس وقت مردم شماری کی ٹیم عمران خان کے گھر پہنچی تو وہ گھر پر موجود نہیں تھے بلکہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے لیے گئے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری جنگ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، عمران خان

دوسری جانب وفاقی چیف شماریات نعیم ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ پوش طبقہ ہے جو خود کو شمار نہیں کرانا چاہتا تاہم 60 فیصد پاکستان کی مردم شماری ہو چکی ہے اور 14 کروڑ افراد کو شمار کیا جاچکا ہے جبکہ اب تک تقریباً 4 کروڑ گھروں کو شمار کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 97 لاکھ گھر جیو ٹیگ ہوچکے ہیں اور پہلی مرتبہ پاکستان میں ہر چیز کی شماری کی جا رہی ہے۔ معلومات کا خزانہ جمع ہو رہا ہے اور اس سے فائدہ اٹھانا حکومت کا کام ہے۔


متعلقہ خبریں