اظہر مشوانی کو لاہور سے اغوا کیا گیا، کہاں رکھا؟ پتہ نہیں، رہا کیا جائے، عمران خان


لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اظہر مشوانی  کو لاہور سے دوپہر میں اغوا کیا گیا، کہاں رکھا گیا، پتہ نہیں چل رہا ہے۔

پاک فوج کو سوشل میڈیا پر نشانہ بنانیوالوں کیخلاف خصوصی ٹاسک فورس بنانیکا فیصلہ

انہوں نے الزام عائد کیا پنجاب اور اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی کو نشانہ بنانے کیلئے تمام قوانین توڑ رہے ہیں، پولیس افسران پی ٹی آئی کیخلاف تشدد اور اغوا میں ملوث ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئی جی پنجاب اوراسلام آباد سمیت پولیس افسران کی تصاویر انسانی حقوق کے اداروں کو بھیج رہا ہوں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اظہر مشوانی کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کو ان کی رہائش گاہ کے باہر سے اغوا کر لیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں