عمران خان ہالی ووڈ کی فلمیں دیکھ کر مفروضہ بناتے ہیں، شرجیل میمن


وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان ہالی ووڈ کی فلمیں دیکھ کر بیان دیتے ہیں،مفروضوں پر بیان دینا بند کر دیں۔

میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ذہن پر جادو ٹونے کا زیادہ اثر ہوگیا ہے۔

عمران خان اپنے  خطاب میں بہکی بہکی باتیں کر رہے تھے ، عمران خان کی باتوں سے لگ رہا تھا کہ وہ شدید خوف میں مبتلا ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ امریکی لابسٹ جو کہ عمران خان کے پے رول پر ہیں، روزانہ کی بنیاد پر عمران خان کے حق میں بیانات جاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکیوں  کے  عمران خان کے حق میں بیانات کو پاکستان کی خودمختاری میں مداخلت سمجھتے ہیں

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان  سن لیں پاکستان میں حکومت لابنگ فرم یا کسی بیرونی دباؤ میں کبھی نہیں آئے گی۔

وفاقی وزیر شیریں رحمان نے بھی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے  امریکا میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کیلئےلابنگ فرم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، پرائے مشیر کے ساتھ معاہدے کا مقصد پی ٹی آئی کے امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا ہے۔

شیریں رحمان نے کہا کہ سازشی سائفر میں ناکامی کے بعد اب زور و شور سے ڈالرز میں اثر و رسوخ خریدا جا رہا۔


متعلقہ خبریں