تھر کوئلہ 100سال تک ہزار وں میگاواٹ بجلی پیدا کرسکتاہے،وزیراعظم


تھر: وزیراعظم شہبازشریف نے تھرپارکر میں بجلی کے دو بڑے منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرے لیے تھر میں آکر منصوبوں کا افتتاح کرنا خوشی کا باعث ہے،انہوں نے شنگھائی الیکٹرک کے 2بڑے منصوبو ں کا افتتاح کیا۔

ان منصوبوں سے تھر کے صحرا میں 330اور1320میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تھر کوئلہ 100سال تک ہزار وں میگاواٹ بجلی پیدا کرسکتاہے۔

منصوبوں کی تکمیل قومی اہمیت کی حامل اور یہ منصوبے پاکستان کی ترقی کا موجب بنیں گے۔

دہائیوں کی محنت اور بہتر حکمت عملی سے آج تھر بدل چکا ہے،جوبجلی تھرمیں بن رہی ہے اگر امپورٹڈ کوئلے پر جائے تو اربوں ڈالر خرچ ہوں گے،کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ کوئلے کی بنیاد پر بجلی نہیں بنتی۔ہمیں کسی الجھن کا شکا ر نہیں ہوناچاہیے،بدقسمتی سے 4سال سے تھرمیں رتی برابر کام نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کو شکست ہوگی،اتحادی حکومت سی پیک کو ترقی کا حصہ سمجھتی ہے، سی پیک کا اگلا مرحلہ زراعت،ٹیکنالوجی اور اکنامک زونز ہیں۔

ملک میں دہشت گردوں کو پناہ نہیں دیں گے،آئین سب پر مقدم ہے،پاکستان کا وسیع تر مفاد اپنی ذات پر ایک نہیں ہزار بار قربان کرنا پڑے تو پرواہ نہیں۔
انہوں نے اس موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے تھر کے لیے اسپتال کے تحفے کا اعلان کیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں