ایشیا کپ، بھارتی وزیر کھیل کا یوٹرن


نئی دہلی: پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کے حوالے سے بھارتی وزیر کھیل نے یوٹرن لے لیا۔

بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر اپنے گزشتہ بیان سے مکر گئے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایشیا کپ کے لیے ٹیم کے پاکستان جانے کا فیصلہ وزارت داخلہ نے کرنا ہے کیونکہ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کا معاملہ ہے۔

بھارتی وزیر کھیل نے اب پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنا مؤقف تبدیل کر لیا اور کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کھلاڑیوں کے پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بی سی سی آئی بھارتی کھلاڑیوں کے پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کر لے پھر اس کے بعد وزارت داخلہ فیصلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’’2011 کا بدلہ لینا ہے‘‘، شعیب اختر کی ورلڈ کپ میں پاک بھارت فائنل کی پیش گوئی

واضح رہے کہ امسال پاکستان نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنی ہے لیکن بھارت کھلاڑیوں کو پاکستان نہ بھیجنے کے بہانے تلاش کر رہا ہے اور اس کی کوشش ہے کہ ایشیا کپ کو پاکستان سے کسی دوسرے ملک منتقل کر دیا جائے۔


متعلقہ خبریں